سعودیہ میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا، مسجدالحرام میں تراویح کی اجازت (فوٹو: انٹرنیٹ)

لاہور / اسلام آباد / ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جب کہ اس سلسلے میں پاکستان میں اجلاس آج ہوگا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت آج پشاور میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہونگے۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئیوں کے مطابق آج چاند دیکھا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

About soban

Check Also

مردوں کو جنت میں حوریں ملیں گی، عورتوں کوجنت میں کیا ملے گا؟ اور کنواری فوت ہوجانے والی لڑکی جنت میں کس کی بیوی بنے گی ؟ جانئے

نیک عورت اگر شادی شدہ ہے تو جنت میں اپنے جنتی شوہر کے ساتھ رہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *