تھائیرائیڈ کیا ہے؟ جانیں اس کی علامات وجوہات اور اس کو کنٹرول کرنے کا گھریلو نسخہ

زمانے کے ساتھ بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں اور اتنی خطرناک ہوتی جارہی ہیں کہ ہلکا سا بخار ہو یا سر درد اگر سنجیدہ نہ لیا جائے تو کچھ کا کچھ بنتا ہے۔ایسے ہی آج کل خواتین میں تھائیرائیڈ کی بیماری بڑھ گئی ہے جس کی علامات و علاج بروقت نہ ہو تو بانجھ پن کی گونجھ زندگی بھر کانوں میں سنائی دینے لگتی ہے جو یقیناً تکلیف دہ ہے۔تھائیرائیڈ آخر ہے کیا۔۔۔۔۔؟ہمارے گلے میں تھائیرائیڈ گلینڈز ہوتے ہیں

جو ایسے مخصوص قسم کے ہارمون تیار کرتے ہیں جو غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو جسم میں دیگر کاموں میں مصروف رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کا خارج کردہ ہارمون جسم کے تمام خلیوں کو توانائی دینے میں مدد دیتا ہے۔ہمارا جسم آئیوڈین کے ذریعے تھائیرائیڈ ہارمون بناتے ہیں اور اگر آئیوڈین کی کمی ہوجائے تو تھائیرائیڈ گلینڈ میں سوزش آجاتی ہے۔ اس کی سب سے عام علامت یہ ہے کہ گلے میں سوجن ہونے لگتی ہے اور وہ باقاعدہ الگ سے دکھنے لگتی ہے یہ سب سے عام علامت ہے مگر اس کی فوری تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔

سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے اور متواتر یہ تکلیف بڑھتی رہتی ہے۔ خواتین میں حمل کےمسائل ہوجاتے ہیں اور بعض مرتبہ اس سے بانجھ پن بھی ہو جاتا ہے۔سردی زیادہ لگنے لگتی ہے۔ مسلز میں تکلیف مستقل ہونے لگتی ہے۔تھائی رائیڈ کے مرض سے آنکھیں موٹی ہوجاتی ہیں۔ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہاتھ ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔نوعمر بچیوں کا قد نہ بڑھنا بھی اس کی ایک خاموش علامت ہے۔ آواز بدلتی ہوئی اور گونجتی ہوئی محسوس ہونے لگتی ہے۔

اس کی عام وجہ تو جسم میں آئیوڈین کی کمی ہے۔ ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بھی اس مرض کو بڑھاتے ہیں۔ شوگر، بلڈ پریشر کی بیماری بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔ آدھے کپ پانی میں دارچینی ، 2عدد چھوٹی الائچی، آدھا چمچ سونف اور تھوڑی سی ادرک کا ٹکڑا لے کر اچھی طرح ابالیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائےتو نیم گرم ہونے پر پی لیں۔ یہ اس مرض میں ایک اہم نسخہ سمجھا جاتا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *