دماغی کمزوری سے چھٹکارا

طبی ماہرین دماغ کو جسم انسانی کا ڈرائیور کہتے ہیں کیونکہ یہ جسم کے تمام افعال و اعمال کو کنٹرول کرتا ہے اور بدنِ انسانی کی تمام تر صلاحیتوں کا دارو مدار بھی دماغی کار کردگی پر ہو تا ہے۔عضلات و اعصاب کے ذریعے سے جسم کے تمام نظام دماغ کے زیرِ انتظام افعال سر انجام دیتے ہیں۔دماغ ایک ایسی خود کار مشین ہے جو جتنی زیادہ استعمال ہو اتنی ہی تیز ہوتی ہے لیکن بسااوقات کچھ اندرونی یا بیرونی فیکٹرز کی وجہ سے دماغی کمزوری رونما ہونے لگتی ہے دماغی کام کرنے والے، درس و تدریس سے وابستہ افراد، وکالت اور اعصابی دباؤ کے ماحول میں رہنے والوں کو اکثر دماغی کمزوری کا سامنا ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں سودا ء کا غلبہ ہو جانے سے دماغی جھلیوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے اور خلیات کو خون کی رسدبا ہم نہ ہو پا نے کی وجہ سے ذہنی صلاحیتوں میں کمزوری واقع ہونے لگتی ہے۔

اسی طرح دائمی نزلے میں مبتلا افراد کو بھی دماغی کمزوری کیا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔جدید طبی تحقیقات کی رو سے دماغی میٹا بولزم میں خرابی پیدا ہو جانے سے دماغی پیغام رساں خامرات کی کار کردگی متاثر ہو نے کی وجہ سے دماغی کمزوری رو نما ہو نے لگتی ہے۔انسانی جسم میں وٹامن بی بارہ ،زنک،کیلشیم،فولاد،آکسیجن اور فولک ایسڈ وغیرہ کی مطلوبہ مقدار میں کمی واقع ہو نے سے بھی انسانی دماغ کمزوری کا شکار ہوسکتا ہے۔اسی طرح مسلسل سکون آور ادویات اور منشیات کے متواتر و بے دریغ استعمال کرنے سے دماغی شرائن تک خون کے سرخ ذرات کی با قا عدہ رسد میں رکاوٹ پیدا ہونا،بلڈ پریشر،ذیا بیطس، دائمی قبض، اچانک حادثات، ذہنی صدمات، طویل عرصے تک نیند پو ری نہ ہو سکنا، مقاصد میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہونا اورازدواجی الجھنوں میں گھرے رہنا ،متواتر اور لگاتار سوچتے رہنے اورتفکرات میں گھرے رہنے سے اعصابی نظام درہم برہم ہو کر دماغی کمزوری لاحق ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں ۔

دماغی کمزوری کاگھریلو علاج مغز اخروٹ کی ساخت کا جائزہ لیا جائے تو وہ ہوبہو انسانی دماغ سے مشابہہ دکھائی دیتی ہے۔طبی ماہرین مغز اخروٹ کو دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بے حد مفید بتاتے ہیں۔اسی طرح وٹامن اے،ای ،زنک،کیلشیم،فولاد،تھایا مین،آکسیجن اور فولک ایسڈ وغیرہ کے ماغذغذائی اجزاء کا روز مرہ لازمی استعمال کرنا دماغ کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے۔ دماغی کمزوری سے بچنے اور یاد داشت بڑھانے کی چند مفید ِآسان اور گھریلو ٹوٹکے ہیں۔ جب متواتر ذہنی دباؤ میں رہنے کے سبب دماغی کمزوری کا سامنا ہو تو زرشک شیریں ایک چمچی( چائے کا چھوٹا چمچ ) عرق گلاب میں بگھو کر صبح نہار منہ زرشک شیریںکھا کر عرق گلاب پی لیا جائے۔اگر نظر کی کمی کے باعث دماغی کمزوری لاحق ہو تو مغز بادیاں،مغز کشنیز،مغز بادام اور مصری ہم وزن ملا کر سفوف بنالیں۔

رات کو سوتے وقت ایک چمچ گائے کے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر بغیرکچھ مزید کھائے پیئے سو جائیں۔دماغی کمزوری دور ہو نے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی تیز ہو جائے گی۔ جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر کے بال بھی سفید ہونے لگیں تو مربہ ہرڈ ایک پاؤ،مرچ سیاہ دس گرام اور الائچی سبز پانچ گرام باہم مرکب بنا کر ایک چمچ نہار منہ متواتر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات بھی ملے گی اوربال سفید ہونا بھی رک جائیں گے۔عام دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بہترین چند گھریلو طبی تراکیب درج کی جاتی ہیں۔برہمی بوٹی 1گرام،مغز بادام سات عدد فلفل سیاہ تین عددخشخاس 1گرام ر ات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ بطریق سردائی گھوٹ کر تازہ مکھن دس گرام شامل کرکے استعمال کریں ۔

مغز بادام پچاس گرام، مغزسونف پچاس گرام، مغز کشنیز 50 گرام ،اسطوخودوس پچاس گرام، فلفل سیاہ دس گرام اور مصری سو گرام سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا کھا کر دودھ کاایک گلاس پی لیا جائے۔ چنے سیاہ بھنے ہوئے (چھلکا اترا ہو) سو گرام،مغز بادام شیریں سو گرام ،دیسی شکر دو سو گرام اور دیسی گھی ایک پاؤ باہم مرکب بنا کر صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں۔ مربہ ہرڈ دو عدد رات کوسوتے وقت دھو کرکھا کر دودھ پینا بھی بہترین فوائد کا حامل ہے۔مربہ آملہ دو عدد نہارمنہ کھانا یا مربہ آملہ،مربہ ہرڈ،مربہ سیب اور مربہ گاجر باہم ملا کر اس میں ورقِ نقرہ کا اضافہ کر کے نہار منہ پچاس گرام کھا کر دودھ پینا کمال تاثیر رکھتا ہے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *