کا لا نمک کھا نا کتنا ضروری ہے کالے نمک کے حیران کن فوائد

کالے نمک کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں۔ سوڈیم کی کم مقدار کے سبب کالے نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے کی شکایت سے نجات ملتی ہے، وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ کالے نمک کے استعمال سے نظام ہاضمہ کی کارکردگی میں مثبت فرق پڑتا ہے، آنتوں کی صفائی اور مضر صحت مادوں کا اخراج ممکن ہوتا ہے رپورٹ کے مطابق کالے نمک کے استعمال سے جہاں بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے وہیں جن افراد کو سانس لینے کے نظام سے متعلق شکایات ہوتی ہیں اُنہیں کالے نمک کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ کالے نمک کے استعمال سے مٹی سے ہونے والی الرجی یا سانس کی بیماری میں آرام ملتا ہے۔

اگر کالے نمک کو پانی میں شامل کر کے بھاپ لی جائے تو سانس کی نالی صاف ہو جاتی ہے اور مضر صحت مادوں کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔کالا نمک جِلدی امراض کے علاج کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے، کالے نمک کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے ٹب باتھ لیا جائے تو دن بھر کے کام کاج سے ہونے والی تھکاوٹ منٹوں میں غائب ہو جاتی ہے جبکہ ذہنی تناہ سے بھی نجات ملتی ہے۔یہ قدرتی نمک نظام ہاضمہ کی بہتری کیلئے تیر بہدف نسخے کا کام کرتا ہے، آنتوں کی صفائی کے علاوہ اس کے استعمال سے جسم میں اضافی پانی بھی جمع نہیں ہوتا جبکہ پیٹ پھولنے کے پریشان کن مسئلے سے چھٹکارا بھی کالے نمک سے ممکن ہے ہم اپنے کھانوں میں ذائقے کے لئے سفید نمک کا استعمال کرتے ہیں۔

اقسام کے لحاظ سے کئی طرح کے نمک ہیں لیکن ہم زیادہ تر سفید اور کالے نمک سے ہی واقف ہیں- آج ہم کالے نمک کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے-نمک کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے کالے نمک میں کلورائیڈ آف سوڈیم،سلفیٹ آف سوڈا،کاسٹک سوڈا اور تھوڑا بہت سلفیٹ آف سوڈیم بھی پایا جاتا ہے- اس کے علاوہ اس میں آئرن ،میگنیشئم اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔ کالے نمک میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے کالا نمک پتھر کی شکل میں نکلتا ہے لیکن پھر بھی اس کو تیار کرنے کے لئے مندرجہ بالا اشیا ملائی جاتی ہیں-کالے نمک کا زیادہ تر استعمال ہمارے حکیم حضرات کرتے ہیں۔

بہت سارے ایسے سفوف تیار کیے جاتے ہیں جن میں کالا نمک استعمال ہوتا ہے۔ حکیم لوگ اسے چورن ،پکھی اور دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر تیار کرتے ہیں۔کالا نمک معدنی نمک نہیں ہے بلکہ اسے مصنوعی طریقہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ذائقے کے لحاظ سے یہ دوسرے نمک سے بہتر ہے۔ مشروبات یا کھانوں پر اس کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے جس سے مشروبات اور کھانوں کے ذائقے میں تبدیلی آ جاتی ہے کالے نمک کے صحت کے لیے بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ ہم نے بتا یا ہےآپ لوگوں کو کہ کالے نمک کے استعمال سے ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ تو کالے نمک کا استعمال ہمیں اپنی زندگی میں ضرور کرنا چاہیے۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *