مارکیٹیں بند ہوں گی یا نہیں؟ تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

تاجروں نے شام 6 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کہا ہے کہ اوقات کار کے حوالے سے تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ، حکومت کا جب دل کرتا ہے کورونا کے کیسز بڑھادیتی ہے ، حکمران دماغی توازن کھوچکے ہیں ، حکومت خود نا اہل اور حکومتی وزراء چور ہیں ، اسی بناء پر ابھی تک حکومت کورونا کے حوالے سے کسی بھی قسم کی قانون سازی نہیں کرسکی۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر عجلت میں کیے گئے فیصلے کو نہیں مانتے ، انار کلی بازار، اردو بازار، منٹگمری مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ ، اعظم کلاتھ مارکیٹ

سمیت درجنوں مارکیٹوں کے تاجروں نے بھی حکومتی فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *