یکم شعبان سے پہلے پہلے یہ ایک سورہ پڑھ لیں

نیامہینہ شعبان المعظم شروع ہونے جارہاہے اور جس کے بارے میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے اور شعبان المعظم کو بہت ساری فضیلتیں حاصل ہیں اور انہیں احادیث میں بھی بیان کی گیا ہے اس میں ایک رات شب برائت کی بھی ہے اور اس کو بھی بہت ہی زیادہ فضیلت حاصل ہے اور یہ رات پندرہ شعبان المعظم کی رات ہوتی ہے ۔ شعبان المعظم میں سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم عبادات میں زیادہ سے زیادہ مشغول ہوجاتے تھے تو ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی ایسے اعمال کریں کہ شعبان کے اندر ہم جتنے بھی اعمال اور وظائف کریں وہ سب کے سب قبول ہوں۔شعبان یعنی یکم شعبان سے پہلے پہلے ایک سورت قرآن پاک کی جس کو آپ نے پڑھ لینا ہے تو انشاء اللہ العزیز اللہ تعالیٰ کے حکم سے جو بندہ فقیر ہے وہ بھی انشاء اللہ ارب پتی بن جائے گا اور جتنے بھی آپ مایوس ہیں زندگی بھر کی مایوسیاں آپ کی ختم ہوجائیں گی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی

اور راحت اور سکون ہی سکون ہوگا انشاء اللہ العزیز زندگیوں کے اندر ۔یکم شعبان سے کچھ ہی پل رہتے ہیں تو چاہئے کہ یہ بہت ہی بہترین عمل ہے کہ جب شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو تو آپ نے قرآن پاک کی ایک سورت ہے سورۃ الرحمٰن ستائیسویں پارے کے اندر ہے تو چاہئے اس کو شعبان المعظم ہونے سے پہلے پہلے یعنی جب آپ کو پتہ چلے کہ شعبان کا چاند طلوع ہونے والا ہے یا آج ہو گا یا کل ہوگا جیسے ہمیں پتہ چل جاتا ہے تو اس کے شروع ہونے سے پہلے پہلے آپ نے سورۃ الرحمٰن سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھنی ہے آپ نے یہ اکیلے پڑھنی ہے اس لئے ابھی وقت ہے ابھی سے آپ شروع کر دیجئے آپ نے پڑھنا ہے اس کو ایک دن میں پڑھ لیں یا دو دن میں پڑھ لیں یا ایک پل میں پڑھ لیں چاند طلوع ہونے سے پہلے پہلے آپ نے یہ سورت پوری کرلینی ہے اس کے بعد میٹھا پکائیں تقسیم کریں اور دعا کے لئے ہاتھ اُٹھائیں اور جو اللہ تعالیٰ سے مانگیں گے اللہ تعالیٰ آپ کو عطا کریں گے

جو لوگ مفلسی کے اندر ہیں غربت کے اندر ہیں اور اپنے مال و دولت کی وجہ سے پریشانیوں کے اندر ہیں تووہ لوگ ضرور اس عمل کرو کریں انشاء اللہ العزیز فقیر بھی پڑھے گا تو ارب پتی بن جائے گا ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *