بریک اپ سے بچنے کے لیے جوڑے نے خود کو ہتھکڑی سے باندھ لیا

کیف: یوکرین میں جوڑے نے ایک دوسرے کے ہاتھو کو ہتھکڑی سے باندھ لیا تاکہ آئے روز کے جھگڑوں اور بریک اپ سے بچ سکیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں 33 سالہ کار سیلزمین ایلگزینڈر اور 28 سالہ بیوٹیشن وکٹوریا ایک ساتھ رہتے ہیں اور جھگڑے معمول کی بات ہیں یہاں تک کہ صرف ایک ہفتے میں نو بار دونوں ایک دوسرے کو بریک اپ کی دھمکیاں دیتے ہیں اور گھر سے نکل جاتے تھy۔

ویلنٹائن ڈے سے قبل وکٹوریا نے ایلگزینڈر کو ایک بار پھر بریک اپ کی دھمکی دی جس پر اس نے کچھ ایسا کرنے کا سوچا جس سے نہ تو کوئی جھگڑا ہو اور نہ بریک اپ کا خدشہ ہو۔ ایلگزینڈر نے اپنے ایک ہاتھ کو اپنی ساتھی کے ایک ہاتھ سے ہتھکڑی میں جکڑ دیا۔
ہتھکڑی میں ایک دوسرے کے ہاتھ کو جکڑے ایک ماہ ہوگئے ہیں اور دونوں کا ارداہ ہے کہ کم از کم تین ماہ تک دونوں اسی طرح ایک ساتھ رہیں گے۔ وہ ساتھ شاپنگ پر جاتے ہیں، گھر کا کام کاج کرتے ہیں اور تفریح کے لیے بھی جاتے ہیں۔


دونوں ہر کام ایک ساتھ کرتے ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

جوڑے نے ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیئے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسائل کو نئے سرے سے حل کرنا سیکھ لیا ہے۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *