پرندوں کو کھانا کھلانے سے کیا کچھ ملتا ہے

اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور تمام مخلوقات میں اس کو برتری اور فضیلت سے نوازا قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے چار چیزوں کی بیک وقت قسمیں کھا کر فرمایا تا کہ حضرت انسان کو اپنی بلندی اور برتری کا احساس ہو اور ساتھ ہی اپنے مقام ومنصب کا ادراک بھی ہو اللہ نے سورہ تین میں فرمایا تین کی قسم زیتوں کی قسم طور سینا کی قسم اور اس مبارک و پاکیزہ شہر یعنی شہر مکہ کی قسم ہم نے سچ مچ انسان کو سب سے بہترین سانچے میں ڈھالا ہے اللہ نے انسان کو صرف بہترین سانچے میں ڈھال کر خوبصورت ہی نہیں بنایا بلکہ انسان کو اس کائنات کا تجدار بنایا اور ہر چیز کو اس کے لئے مسخر بناکر اس کی خدمت میں مصروف کردیااللہ نے عقل و دانش فہم و فراست اور شعورو ادراک کی وہ بلندی دی کہ اس نے سمند رکی گہرائیوں اور فضا کی بلندیوں کو فتح کر لیا۔

لیکن انسان کو جس قدر عظیم اور طاقتور بنایا وہیں اس کو قدم قدم پر محتاج اور ضرورت مند بھی بنایا اسے ہر کام میں ایک دوسرے کا محتاج اور دست نگر بنایا ہم میں سے اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کو اپنی زندگی میں وہ کامیابی نہیں ملتی جس کے وہ اہل ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ جتنی انسان طاقت رکھتا ہے علم رکھتا ہے اور جتنا وہ خود کو اہل سمجھتا ہے اس کو اتنی کامیابی کیوں نہیں مل پاتی اس کی وجہ اس تحریر میں بتائی جائے گی اور اس کا حل کیسے ہوسکتا ہے اس حوالے سے حضرت علی ؓ نے کیا فرمایا وہ بھی پیش کیاجائے گا۔

ایک شخص حضرت علی ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا علی میں روز کام پر جاتا ہوں لیکن مجھے اس طرح سے کامیابی نہیں ملتی جس کا میں اہل ہوں اور نہ ہی دن بھر سکون ملتا ہے تو حضرت علی ؓ نے فرمایا تم ہر دن اور ہر کام کا آغاز کسی اللہ کی مخلوق کو کچھ کھلا کر کیا کرودیکھنا تمہارے کام میں کامیابی اور تمہاری زندگی میں سکون آجائے گا اس نے کہا یاعلی میرے دامن میں اتنی گنجائش نہیں کہ میں روز کسی نہ کسی کو کچھ کھلاؤ ں حضرت علی ؓ نے مسکرا کر کہا کیا تمہارے گھرمیں ایک اناج کا دانہ تک نہیں ہوتا اس نے کہا ہاں یاعلی میں دن میں دو یاتین مرتبہ کھانا کھاتا ہوں۔

حضرت علی ؓ نے کہا کیا اس کھانے میں سے ایک اناج کا دانہ بھی نہیں نکال سکتےاس نے کہایاعلی ؓ ایک اناج کے دانے کی کیا اوقات ہے تو حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ ضروری نہیں کہ اپنی وسعت سے زیادہ دو لیکن جو بھی دو خلوص سے دو اگر تم صرف ایک اناج کا دانہ اپنے دن کی غذا میں سے نکال کر اللہ کی مخلوق کو کھلاؤ کسی پرندے کو کھلاؤ کسی چیونٹی کوکھلاؤ تو اس غیر مخلوق کی دعا سے تمہارے آنے والے کام بننا شروع ہوجائیں گے اور تمہارے رزق میں برکت ہونا شروع ہوجائے گی کیونکہ اللہ اپنی ہر مخلوق سے پیار کرتا ہے تم اس کی مخلوق کو اپنے حصے میں سے رزق کھلاؤ گے تو وہ اپنی رحمت سے تمہیں مالا مال فرمادے گا ۔

About soban

Check Also

”زندگی میں اگر خوشی چاہیے تو تین با تیں اپنے ساتھ باندھ لو او ر غم کو ہمیشہ کے لیے نکال دو۔“

اچھی کتابیں اور سچے لوگ ہر کسی کو سمجھ نہیں آتے! دنیا میں کوئی نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *