مثانے کا علاج

این این ایس نیوز! مثانے کی پٹھے کمزور ہونا اور میٹا بولزم کی خرابی کے ساتھ ساتھ دائمی قبض ہونا بھی اس مرض کا باعث بن سکتا ہے ایسے افراد جنہیں بار بار پیشاب کی حاجت یا پیشاب کرنے کے بعد بھی قطروں کا نکلتے رہنے اور رات سوتے وقت بار بار اٹھنے سے نیند کی خرابی کا سامنا ہو وہ سمجھ لیں کہ انہیں مثانے کی کمزوری کا مرض لاحق ہے مثانے کی کمزوری کے بہت سے اسباب ہو سکتے ہیں

ان میں پیشاب کی حاجت پر ٹائلٹ نہ جانا، سرد تاثیر کی غذائیں بکثرت استعمال کرنا، نیکوٹین اور کیفین کے حامل مشروبات جیسے چائے، کافی، سگریٹ، کولڈ ڈرنکس وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنا، مثانے کی پٹھے کمزور ہونا اور میٹا بولزم کی خرابی کے ساتھ ساتھ دائمی قبض ہونا بھی اس مرض کا باعث بن سکتا ہے مثانے کی کمزوری میں مبتلا افراد کو سب سے پہلے چائے، کافی، سگریٹ، کولڈ ڈرنکس اور سفید چینی کا استعمال حتی المقدور کم کر دینا چاہیے زیادہ تر مشاہدے میں آیا ہے کہ تیز پتی اور تیز میٹھے والی چائے کی زیادتی سے بھی مثانے کی کمزوری کے مسائل پیدا ہوتے ہیں لہذا مندرجہ بالا بیان کیئے مثانے کی کمزوری کے اسباب کو تلاش کریں اور انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔

نسخہ الشفاء :مثانہ کی کمزوری کا آسان دیسی علاج
صندل پاؤڈر 10 گرام، زیرہ سفید 20 گرام، اور مغز بادام 40 گرام

ترکیب تیاری :تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔
مقدار خوراک :ایک چمچ کھانے والا ایک پاؤ دہی میں ڈال کر لسی بنا کر صبح اور شام خالی پیٹ پی لیا کریں موسم کی مناسبت سے اپنے غذائی معمولات ترتیب دیتے ہوئے برف کی مصنوعات، ٹھنڈے یخ پانی اور تیز چینی کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں۔

نسخہ الشفاء :مثانہ کی کمزوری کا دیسی علاج
کالے چنے بھنے ہوئے 50 گرام،مغز اخروٹ 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، دیسی شکر 50 گرام

ترکیب تیاری :تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 50 گرام دیسی گھی میں ہلکا براؤن کر کے رکھ لیں۔

مقدار خوراک :رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا ایک گلاس دودھ کیساتھ کھایا کریں۔

پرہیز :دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *