آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل
خرید وفروخت کا ارادہ رکھنے والے حضرات آج کوئی بھی ڈیل پکی نہ کریں بلکہ صحیح وقت کا انتظار کریں اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ انسان جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو نہیں پاتا اس کے باوجود آپ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں اور کوشش کرتے رہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آسکیں گے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بہتر ہے کہ خود کو ان چکروں سے دور رکھیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

صدقہ خیرات کرتے رہیں کیونکہ آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہ ہے اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر آپ کا کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کاروبار پر خصوصی نظر رکھیں ورنہ آپ کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ کے دوستوں کا آپ کے گھر میں آنا جانا ہے تو ان پر اندھا اعتبار ہرگز نہ کریں ہو سکتا ہے ان کی کسی بھی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ جائے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے گی کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونیکا امکان روشن ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں خود کو ان اندھیروںسے نکالیں ورنہ آپ اندرونی کرب کا شکار ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں لہٰذا موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور اس کی ایک وجہ موسم کی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

شادی شدہ حضرات کو گھریلو خوشیاں توقع سے بڑھ کر حاصل رہیں گی شریک حیات کو جہاں تک ممکن ہو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر جائے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے ہو سکتا ہے آپ کو بڑی ڈیل کرنے میں کامیابی ہو جائے بس ہر کام ہمت سے کریں۔

About soban

Check Also

سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی اورجلاد کی طرح ہاتھ ۔۔۔۔؟؟؟

دلچسپ و عجیب سلطان علاؤ الدین کی تلوار اندھی تھی اور ہر وقت جلاد کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *